الفتح الربانی
بيان موانع النكاح— نکاح کے موانع کا بیان
بَابُ حُكْمِ الْوَلِيمَةِ وَاسْتِحْبَابِهَا بِالشَّاةِ فَأَكْثَرَ وَجَوَازِهَا بدونها باب: ولیمہ کے حکم، بکری یا اس سے زائد چیز کے ساتھ اس کے مستحب ہونے اور اس سے کم کسی چیز کے ولیمہ کے جائز ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 7031
عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا خَطَبَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَا بُدَّ لِلْعُرْسِ مِنْ وَلِيمَةٍ قَالَ فَقَالَ سَعْدٌ عَلَيَّ كَبْشٌ وَقَالَ فُلَانٌ عَلَيَّ كَذَا وَكَذَا مِنْ ذُرَةٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پیغام نکاح بھیجا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شادی کے بعد ولیمہ ضروری ہے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک دنبہ میں دوں گا، ایک نے کہا: اتنی اتنی مکئی میں دوں گا۔
وضاحت:
فوائد: … صحابۂ کرام نیکی کے امور کی طرف سبقت لے جانے والے اور ایسے معاملات میں ایک دوسرے کے معاوِن تھے، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: {وَتَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی} … ’’اور نیکی اور تقوی کے معاملے میں ایک دوسرے کا تعاون کرو۔‘‘ (سورۂ مائدہ: ۲)