الفتح الربانی
بيان موانع النكاح— نکاح کے موانع کا بیان
بَابُ مَنْ أَسْلَمَ وَتَحْتَه أَخْتَانِ أَوْ أَكْثَرُ مِنْ أَرْبَعِ وَفِيهِ الْعَدَدُ الْمُبَاحُ لِلْحُرِ وَالْعَبْدِ وَمَا خُصَّ بِهِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب: اس امر کا بیان کہ جو آدمی مسلمان ہو اور اس کے عقد میں دو بہنیںیا چار سے زائد بیویاں ہوں، نیز آزاد اور غلام کے لیے بیویوں کی جائز تعداد اور اس معاملے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاصے کا بیان
حدیث نمبر: 7012
عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تو ان کے عقد میں دس بیویاں تھیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ان میں سے چار پسند کر لو (اور باقی چھوڑ دو)۔
وضاحت:
فوائد: … ترمذی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: اَسْلَمَ وَلَہٗعَشْرُنِسْوَۃٍ فِی الْجَاھِلِیَّۃٍ فَاَسْلَمْنَ مَعَہٗ۔ … جب وہ مسلمان ہوئے تو ان کی دس بیویاں تھیں، وہ بھی ان کے ساتھ مسلمان ہو گئیں۔ اس میں اس طرح کوئی پابندی نہیں ہے کہ وہ ان چار بیویوں کو اپنے عقد میں رکھے، جن سے پہلے نکاح کیا تھا۔