الفتح الربانی
بيان موانع النكاح— نکاح کے موانع کا بیان
بَابُ الرُّحْصَةِ فِي نِكَاحَ الْمُتْعَةِ ثُمَّ نَسْخِهِ باب: ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
حدیث نمبر: 6987
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا نَسْتَمْتِعُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِالثَّوْبِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں کپڑے کے عوض نکاح متعہ کر لیا کرتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … اتفاقی طور پر کپڑے کا ذکر کیا گیا ہے، وگرنہ عورت کی رضامندی کے مطابق کوئی چیز بھی دی جا سکتی تھی۔