الفتح الربانی
بيان موانع النكاح— نکاح کے موانع کا بیان
بَابُ الرُّحْصَةِ فِي نِكَاحَ الْمُتْعَةِ ثُمَّ نَسْخِهِ باب: ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
حدیث نمبر: 6986
(وَعَنْهُمَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَا خَرَجَ عَلَيْنَا مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَنَادَى إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَذِنَ لَكُمْ فَاسْتَمْتِعُوا يَعْنِي مُتْعَةَ النِّسَاءِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کامنادی ہمارے پاس آیا اور اس نے یہ اعلان کیا: بے شک اللہ کے رسول نے تم کو اجازت دی ہے، پس تم فائدہ حاصل کر سکتے ہو، یعنی نکاح متعہ کی صورت میں۔
وضاحت:
فوائد: … یہ غزوۂ اوطاس کا واقعہ ہے۔