الفتح الربانی
مسائل النكاح— نکاح کے مسائل
بَابُ اسْتِحْبَابِ الْخُطْبَةِ لِلنِّكَاحِ باب: نکاح کے خطبہ کے مستحب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6913
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ تَزَوَّجَ عَقِيلُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقُلْنَا بِالرِّفَاءِ وَالْبَنِينَ فَقَالَ مَهْ لَا تَقُولُوا ذَلِكَ فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ وَقَالَ قُولُوا بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ وَبَارَكَ لَكَ فِيهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ عبد اللہ بن محمد بن عقیل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے شادی کی، جب وہ ہمارے پاس آئے تو ہم نے کہا: اتفاق و اتحاد ہو اور بیٹے ملیں، انھوں نے کہا: رک جاؤ، اس طرح نہ کہو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: اس طرح کہا کرو بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکَ وَبَارَکَ لَکَ فِیْہَا (اللہ تعالی تجھ میں برکت کرے اور تیرے لیے اس خاتون میں برکت کرے)۔