الفتح الربانی
مسائل النكاح— نکاح کے مسائل
بَابُ اسْتِحْبَابِ الْخُطْبَةِ لِلنِّكَاحِ باب: نکاح کے خطبہ کے مستحب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6911
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْخُطْبَةُ الَّتِي وَفِي لَفْظٍ كُلُّ خُطْبَةٍ لَيْسَ فِيهَا شَهَادَةٌ كَالْيَدِ الْجَذْمَاءِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ خطبہ جس میں شہادت نہ ہو، وہ کٹے ہوئے ہاتھ کی طرح ہے ۔
وضاحت:
فوائد: … شہادت سے مراد ’’أَشْھَدُ أَّنْ لَّا إِلٰہُ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ‘‘ ہے۔
جیسے کٹے ہوئے ہاتھ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اسی طرح وہ خطبہ بھی خطیب کے لیے مفید نہیں ہوتا، جس میں توحید و رسالت کی شہادت نہ ہو۔
جیسے کٹے ہوئے ہاتھ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اسی طرح وہ خطبہ بھی خطیب کے لیے مفید نہیں ہوتا، جس میں توحید و رسالت کی شہادت نہ ہو۔