الفتح الربانی
مسائل النكاح— نکاح کے مسائل
بَابُ اسْتِحْبَابِ الْخُطْبَةِ لِلنِّكَاحِ باب: نکاح کے خطبہ کے مستحب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6909
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَيْنِ خُطْبَةَ الْحَاجَةِ وَخُطْبَةَ الصَّلَاةِ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ أَوْ إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دو قسم کے خطبات سکھائے، ایک خطبۂ حاجت اور دوسرا خطبۂ نماز،خطبۂ حاجت یہ ہیں: بیشک ساری تعریف اللہ تعالی کے لیے ہے، ہم اس سے مدد طلب کرتے ہیں، … … ۔ پھر مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت ذکر کی۔
وضاحت:
فوائد: … خطبۂ نماز سے مراد نماز میں پڑھا جانے والا تشہد ہے۔