حدیث نمبر: 6833
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطِّيبُ وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں سے عورتوں اور خوشبو کو میرے لیے محبوب بنا دیا گیا ہے اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔

وضاحت:
فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عورتوں سے محبت ہونے کی وجوہات یہ ہیں کہ وہ خواتین آپ کی بیویاں ہی تھیں، جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخفی امور کو امت تک پہنچایا اور بروز قیامت آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس کثرت پر فخر کریں گے، اس کو خواتین نے ہی جنم دیا ہو گا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل النكاح / حدیث: 6833
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده حسن، أخرجه ابويعلي: 3482، والطبراني في ’’الاوسط‘‘: 5199، والبيھيقي: 7/ 78، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12293 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12319»