حدیث نمبر: 6745
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا زَنَتِ الْأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا، وَإِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، وَإِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ)) وَالضَّفِيرُ الْحَبْلُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب لونڈی زنا کرے تو اسے کوڑے مارو،اگر وہ دوسری بار زنا کرے تو پھر اس کو کوڑے لگاؤ اور اگر وہ پھر اس جرم میں مبتلا ہو جائے تو اسے کوڑے لگاؤ اور فروخت کردو، اگرچہ ایک رسی کے عوض فروخت کرنا پڑے۔ ضَفِیْر کا معنی رسی ہے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل الحدود / حدیث: 6745
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2566، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24361 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24865»