الفتح الربانی
مسائل الحدود— حدود کے مسائل
باب فِي أَنَّ السَّيْدَ يُقِيمُ الْحَدَّ عَلَى رَفِيقِهِ باب: آقا کا اپنے غلام پر حد نافذ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6744
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَشَبْلٍ قَالُوا: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْأَمَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ؟ قَالَ: ((اجْلِدُوهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابوہریرہ، سیدنا زید بن خالد اور سیدنا شبل رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس لونڈی کے متعلق دریافت کیا گیا جو شادی سے پہلے زنا کرتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے حد لگاؤ ،اگر وہ دوبارہ برائی کرے تو پھر حد لگاؤ، اگر تیسری باری جرم کرے تو پھر حد لگاؤ اور اگر وہ اس کے بعد پھر زنا کرے تو اس کو بیچ دو، اگرچہ ایک رسی کے عوض ہو۔