الفتح الربانی
مسائل الحدود— حدود کے مسائل
بَاب حَدٍ رَنَا الرَّفِيقِ خَمْسُونَ جَلَدَةٌ باب: زانی غلام کی پچاس کوڑے حد ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6740
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَمَةٍ لَهُ سَوْدَاءَ زَنَتْ لِأَجْلِدَهَا قَالَ فَوَجَدْتُهَا فِي دِمَائِهَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِذَلِكَ فَقَالَ إِذَا تَعَالَتْ مِنْ نِفَاسِهَا فَاجْلِدْهَا خَمْسِينَ وَفِي لَفْظٍ فَحُدَّهَا ثُمَّ قَالَ أَقِيمُوا الْحُدُودَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنی ایک سیاہ فام لونڈی کی طرف بھیجا، اس نے زنا کیا تھا، جب میں نے اسے نفاس کے خون میں پایا تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف لوٹ آیا اور آپ پر حقیقت ِ حال واضح کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب وہ نفاس کے خون سے پاک صاف ہو جائے تو اس کو پچاس کوڑے لگانے ہیں، ایک روایت میں ہے: اس کو یہ حد لگانی ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حدیں قائم کیا کرو۔