الفتح الربانی
مسائل الحدود— حدود کے مسائل
بابُ مَا جَاءَ فِي الْحَفْرِ لِلْمَرْجُوْمِ باب: سنگسار ہونے والے کے لئے گڑھا کھودنے کا بیان
حدیث نمبر: 6725
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ امْرَأَةً فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْفِرَ لَهَا فَحَفَرْتُ لَهَا إِلَى سُرَّتِهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کو رجم کیا اور مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لئے گڑھا کھودوں، پس میں نے اپنی ناف تک گہرا گڑھا کھودا۔
وضاحت:
فوائد: … صحیح مسلم (۱۶۹۵) کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاتون کے لیے اس کے سینے تک گڑھا کھدوایا تھا۔
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ رجم کرنے کے لیے گڑھا کھودا جائے گا۔
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ رجم کرنے کے لیے گڑھا کھودا جائے گا۔