حدیث نمبر: 6672
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک ہی کپڑے میں مرد، مرد کے ساتھ اپنا جسم نہ ملائے۔

وضاحت:
فوائد: … عورت کا عورت کے ساتھ ا ور مرد کا مرد کے ساتھ ننگے ہو کر ایک لحاف یا کپڑے میں لیٹنا منع ہے، کیونکہیہ بے پردگی، بد تہذیبی اور گندے خیالات کے پیدا ہونے کا سبب ہے اور بعض صورتوں میں اس سے کسی بڑے حرام کام کے ارتکاب کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل الحدود / حدیث: 6672
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره۔ أخرجه الحاكم: 4/287، والطبراني في ’’الاوسط‘‘: 5214، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14836 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14897»