الفتح الربانی
مسائل الحدود— حدود کے مسائل
باب النَّهْيِ عَنِ الْخَلْوَةِ بِالْمَرْأَةِ الاجنبية باب: اجنبی عورت کے ساتھ خلوت کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 6670
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْلُوَنَّ أَحَدُكُمْ بِامْرَأَةٍ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ ثَالِثُهَا وَمَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہرگز کوئی آدمی بھی کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے، کیونکہ ان کا تیسرا شیطان ہوتا ہے، اور جس شخص کو اس کی اچھائی اچھی لگے اوراس کی برائی بری لگے تو وہ مؤمن ہوگا۔
وضاحت:
فوائد: … اچھائی کا اچھا لگنا اور برائی کا برا لگنا، اللہ تعالی کے ساتھ گہرے تعلقات کے بعد مومن کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے، اس سعادت کے بعد دن بدن نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور برائیوں کی مقدار کم ہونے لگتی ہے۔