الفتح الربانی
مسائل الحدود— حدود کے مسائل
بَابُ تَحْرِيمِ النَّظْرِ إِلَى الْمَرْأَةِ الْأَجْنَبِيَّةِ لِأَنَّهُ مِنْ مُقَدِّمَاتِ الزنا باب: اجنبی عورت کو دیکھنے کے حرام ہونے کا بیان، کیونکہیہ زنا کے مقدمات میں سے ہے
حدیث نمبر: 6662
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر آنکھ سے زنا سرزد ہوتا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … ان تمام احادیث سے ثابت ہوا کہ مرد کا غیر محرم عورت کو دیکھنا حرام ہے، آنکھ ہی زنا کا مقدمہ ہے، جو آدمی اپنی نظر کی حفاظت کرے گا، وہ بدکاری کے تمام متعلقات سے محفوظ رہے گا، ان شاء اللہ تعالی۔