الفتح الربانی
كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة— خریدوفروخت، ذرائع آمدنی اور تجارت کے متعلقہ امور کا بیان
باب: ماپ اور وزن کرنے کے حکم اور دو صاع چلائے بغیر اناج کی بیع کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 5888
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ يَا عُثْمَانُ إِذَا اشْتَرَيْتَ فَاكْتَلْ وَإِذَا بِعْتَ فَكِلْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عثمان!جب کچھ خریدو تو اسے ماپ لو اور جب کچھ فروخت کرو تو اسے بھی ماپا کرو۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ Vعَنْ بَیْعِ الطَّعَامِ حَتّٰییَجْرِیَ فِیْہِ الصَّاعَانِ، صَاعُ الْبَائِعِ وَصَاعُ الْمُشْتَرِیْ۔ … ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلے کی بیع سے منع فرمایا ہے، حتی کہ اس میں دو صاع جاری ہو جائیں، ایکفروخت کنندہ کا صاع اور دوسرا خریدار کا صاع۔‘‘ (ابن ماجہ: ۲۲۲۸)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ خرید و فروخت کے وقت چیزوں کو ماپنا چاہیےیا ان کا وزن کرنا چاہیے، درج ذیل دونوں احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی عمل بیان کیا جا رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حکم پر عمل کرنے سے برکت ہو گی اور سوئے ظن کا امکان بھی ختم ہو جائے گا۔