الفتح الربانی
كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة— خریدوفروخت، ذرائع آمدنی اور تجارت کے متعلقہ امور کا بیان
بَابُ مَنْ بَاعَ نَخْلًا مُؤَبَّرًا باب: پیوند کاری کیا ہواکھجور کا درخت فروخت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 5855
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَضَى أَنَّ ثَمَرَ النَّخْلِ لِمَنْ أَبَّرَهَا إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ وَقَضَى أَنَّ مَالَ الْمَمْلُوكِ لِمَنْ بَاعَهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ کھجو ر کا پھل اسی کا ہو گا، جس نے پیوند کاری کی ہو گی، الا یہ کہ خریدنے والا شرط لگا لے، اسی طرح غلا م کا مال فروخت کرنے والے کے لیے ہی ہو گا، الا یہ کہ خریدار خریدتے وقت اس کی شر ط لگالے۔