الفتح الربانی
كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة— خریدوفروخت، ذرائع آمدنی اور تجارت کے متعلقہ امور کا بیان
بَابُ النَّهْي عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَفَضْلِ الْمَاءِ وَعَسْبٍ الْفَّحْل باب: کتے، بلی اور چوری کی ہوئی بکری کی قیمت، زانیہ کی کمائی، نجومی کی مٹھائی اور گانے والیوں کی خریدو فروخت سے ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 5814
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ السِّنَّوْرِ وَهُوَ الْقِطُّترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے (یہ بھی) روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلی کی قیمت وصول کرنے سے منع کیا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … ان احادیث کا مفادیہی ہے کہ بلی کو کھا نا اور اس کی قیمت وصو ل کرنا جائز نہیں، کیو نکہ یہ گھر وں میں عام طور پر چکر لگاتی رہتی ہے اس کی قیمت کھانے کی اجازت دے دی جاتی تو بے کاری اور فضول پن کا معاشر ہ شکار ہو جاتا۔