حدیث نمبر: 5797
عَنْ سَعِيدِ بْنِ حُرَيْثٍ أَخِي عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَاعَ دَارًا أَوْ عِقَارًا فَلَمْ يَجْعَلْ ثَمَنَهَا فِي مِثْلِهِ كَانَ قَمِنًا أَنْ لَا يُبَارَكَ لَهُ فِيهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کے بھائی سیدنا سعید بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنا گھر یا جاگیر فروخت کرے اوروہ اس کی قیمت کو اسی طرح کی چیز میں صر ف نہ کرے تووہ اس لائق ہے کہ اس کے لیے اس کے اس سودے میں برکت نہ کی جائے۔

وضاحت:
فوائد: … سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ بَاعَ دَاراً وَلَمْ یَجْعَلْ ثَمَنَھَا فِی مِثْلِھَا لَمْ یُبَارَکْ لَہُ فِیْھَا۔)) … ’’جس نے کوئی گھر فروخت کیا اور اُس کی قیمت اس جیسی چیز میں صرف نہ کی، تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں کی جائے گی۔‘‘ (ابن ماجہ: ۲/ ۹۷، صحیحہ:۲۳۲۷)
ہم نے خود بھی دیکھا اور ہمارے بڑوں نے بھی بتایا کہ جو آدمی گھر اور زمین بیچنا شروع کر دیتا ہے، اس کا نتیجہ اس کی کنگالی اور مفلسی کی صورت میں نکلتا ہے یا کم از کم کسی نہ کسی انداز میں ایسی رقم ضائع ہو جاتی ہے۔ الا ما شاء اللہ
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة / حدیث: 5797
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث حسن بمتابعاته وشواھده۔ أخرجه ابن ماجه: 2490، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18739 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18946»