حدیث نمبر: 5707
عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَخِيلُ مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ ثُمَّ لَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ آدمی بخیل ہے، جس کے پاس میرا ذکر ہوا، لیکن اس نے مجھ پر درود نہ پڑھا۔

وضاحت:
فوائد: … ایسا آدمی درود نہ پڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں بخل سے کام لیتا ہے اور اپنے نفس کے حق میں بھی بخل کرتا ہے، کیونکہ اس کا نفس درود کی وجہ سے نازل ہونے والی رحمتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأذكار والدعوات / حدیث: 5707
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده قوي، أخرجه الترمذي: 3546، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1736 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1736»