الفتح الربانی
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کے مسائل
بَاب مَا جَاءَ فِي التَّعَرُّدِ وَصِيغِهِ وَفَضْلِهِ باب: تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5703
عَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ خَمْسٍ مِنَ الْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَسُوءِ الْعَمَلِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان پانچ چیزوں سے پناہ مانگتے تھے: بخیلی، بزدلی، سینے کا فتنہ، عذابِ قبر اور برا عمل۔
وضاحت:
فوائد: … ایسے معلوم ہوتا ہے کہ سُوء ِ الْعملِ کے الفاظ کاتب کی غلطی ہے، کیونکہ ابو داود کی روایت میں سُوء ِ الْعُمُرِ‘ ‘ کے الفاظ ہیں، اسی طرح ابو دواد کی ایک روایت میں،ابن ماجہ کی روایت میں اورمذکورہ بالا حدیث کے پہلے طریق والی روایت میں اَرْذَلِ الْعُمُر کے الفاظ ہیں۔