حدیث نمبر: 5587
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ مِنَ الدُّعَاءِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی چیز نہیں ہے، جو دعا سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ عزت والی ہو۔

وضاحت:
فوائد: … دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی قدرت ِ کاملہ اور بندے کی عجز و انکساری کا اظہار ہوتا ہے، دعا کے ذریعے بندہ یہ اظہار کرتا ہے کہ دینے والی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، وہ تو صرف مانگنے والا اور سوال کرنے والا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأذكار والدعوات / حدیث: 5587
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده قابل للتحسين، أخرجه الترمذي: 3370، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8748 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8733»