الفتح الربانی
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کے مسائل
باب مَا يُقَالُ يَدَفْعِ كَيْدِ الشَّيَاطِينِ وَتَمَرُّدِهِمْ عَلَى الْإِنْسَانِ وَعَيْنِهِمْ بِهِ باب: شیطانوں کے مکر، سرکشی اور لغو کو انسان سے دفع کرنے کے لیے پڑھی جانی والی دعاؤں کا بیان
حدیث نمبر: 5570
عَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَنْبَشٍ التَّمِيمِيِّ وَكَانَ كَبِيرًا أَدْرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ قَالَ قُلْتُ كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ كَادَتْهُ الشَّيَاطِينُ فَقَالَ إِنَّ الشَّيَاطِينَ تَحَدَّرَتْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَوْدِيَةِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد الرحمن بن خنبش تمیمی رضی اللہ عنہ ،جو ایک عمر رسیدہ آدمی تھے، سے پوچھا، کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پایا ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، میں نے کہا: جس رات شیطان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب آئے تھے، اس رات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا کیاتھا؟ انھوں نے کہا: اس رات شیطان مختلف وادیوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ٹوٹ پڑے تھے۔