الفتح الربانی
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کے مسائل
... باب مَا يُقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ عِنْدَ النَّوْمِ باب: قرآن مجید کے اس حصے کا بیان، جو سونے سے پہلے تلاوت کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 5531
عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ أَنْ يَرْقُدَ وَقَالَ إِنَّ فِيهِنَّ آيَةً أَفْضَلَ مِنْ أَلْفِ آيَةٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سونے سے پہلے تسبیح والی سورتوںکی تلاوت کرتے اور فرماتے: ان سورتوں میں ایک ایسی آیت ہے،جو ایک ہزار آیتوں سے افضل ہے۔
وضاحت:
فوائد: … اَلْمُسَبِّحَات (تسبیح والی سورتوں) سے مراد قرآن مجید کی وہ سورتیں ہیں، جن کی ابتداء میں {سُبْحَانَ، سَبَّحَ اور یُسَبِّحُ} آیا ہے اور یہ کل سات سورتیں ہیں: سورۂ بنی اسرائیل، سورۂ حدید، سورۂ حشر، سورۂ صف، سورۂ جمعہ، سورۂ تغابن اور سورۂ اعلی۔