حدیث نمبر: 5424
عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ تَمَنَّيْتُ أَنْ أَكُونَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَاذَا يُنْجِينَا مِمَّا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِي أَنْفُسِنَا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَدْ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ يُنْجِيكُمْ مِنْ ذَلِكَ أَنْ تَقُولُوا مَا أَمَرْتُ عَمِّي أَنْ يَقُولَهُ فَلَمْ يَقُلْهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میری خواہش تھی کہ کاش میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس عمل کے بارے میں دریافت کر لیا ہوتا جو ہمیں ان (وسوسوں اور مذموم امور) سے نجات دلاتا، جو شیطان ہمارے نفسوں میں ڈال دیتا ہے۔ سیدناابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواباً فرمایا تھا: تم کو ان امور سے اس کلمے کا ذکر نجات دلائے گا، جو میں نے اپنے چچا پر پیش کیا، لیکن اس نے وہ کلمہ نہیں پڑھا تھا۔

وضاحت:
فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کلمہ اپنے چچا ابو طالب پر پیش کیا تھا، وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ تھا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأذكار والدعوات / حدیث: 5424
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 133، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 37 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 37»