حدیث نمبر: 5413
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَكْثِرُوا ذِكْرَ اللَّهِ حَتَّى يَقُولُوا مَجْنُونٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اتنی کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو کہ لوگ تم کو پاگل کہیں۔

وضاحت:
فوائد: … عبادت کی کیفیت و کمیّت کا تعین ہو چکا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابۂ کرام کی عبادات کے نمونے اور ان میں ان کا رونا اور گڑگڑانا ہمارے سامنے ہے، ان ہی کی اقتداء کرنی چاہیے، عام دنیا دار لوگوںکو دیکھا گیا ہے کہ وہ عبادت گزار لوگوں کی عبادتوں سے مذاق کرتے رہتے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأذكار والدعوات / حدیث: 5413
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، دراج يضعف في روايته عن ابي الھيثم، أخرجه ابويعلي: 1376، وابن حبان: 817، والحاكم: 1/ 499 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11674 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11697»