حدیث نمبر: 520
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوْتِرْ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی پتھروں سے استنجا کرے تو طاق استعمال کرے۔“

وضاحت:
فوائد: … اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ پتھروں سے استنجا کرنے کی صورت میں ان کی تعداد طاق ہونی چاہیے، مزید وضاحت اگلے باب میں آ رہی ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطهارة / حدیث: 520
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 239، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14128 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14174»