کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: فصل اوّل: اس کے آداب کے بارے میں
حدیث نمبر: 518
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوْتِرْ، وَمَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لَا فَلَا حَرَجَ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو پتھروں کے ساتھ استنجا کرے، وہ طاق پتھر استعمال کرے اور جس نے ایسا کیا، اس نے اچھا کیا اور جس نے ایسا نہ کیا تو کوئی حرج نہیں۔“
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطهارة / حدیث: 518
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف لضعف حصين الحميري ولجھالة ابي سعد الخير ۔ أخرجه ابوداود: 35، وابن ماجه: 337، 338 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8838 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8825»
حدیث نمبر: 519
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَنْثُرْ وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوْتِرْ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے تو وہ ناک جھاڑے اور جو پتھروں سے استنجا کرے، وہ طاق پتھر استعمال کرے۔“
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطهارة / حدیث: 519
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 237 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7221 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7220»
حدیث نمبر: 520
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوْتِرْ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی پتھروں سے استنجا کرے تو طاق استعمال کرے۔“
وضاحت:
فوائد: … اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ پتھروں سے استنجا کرنے کی صورت میں ان کی تعداد طاق ہونی چاہیے، مزید وضاحت اگلے باب میں آ رہی ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطهارة / حدیث: 520
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 239، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14128 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14174»