الفتح الربانی
كتاب الجهاد— جہاد کے مسائل
بَابُ أَنَّ عَبْدَ الْكَافِرِ إِذَا خَرَجَ إِلَيْنَا مُسْلِمًا فهُوَ حُرِّ باب: اس چیز کا بیان کہ جب کافر کا غلام مسلمان ہو کر ہمارے پاس آ جائے تو وہ آزاد ہو گا
حدیث نمبر: 5121
عَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ قَالَ حَاصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الطَّائِفِ فَخَرَجَ إِلَيْهِ عَبْدَانِ فَأَعْتَقَهُمَا أَحَدُهُمَا أَبُو بَكْرَةَ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُعْتِقُ الْعَبِيدَ إِذَا خَرَجُوا إِلَيْهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل طائف کا محاصرہ کر لیا، ان کے دو غلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو آزاد کر دیا، ان میں سے ایک سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ تھے۔ ویسے جب بھی غلام مسلمان ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو آزاد کر دیتے تھے۔