الفتح الربانی
كتاب الجهاد— جہاد کے مسائل
بَابُ اسْتِحْبَابِ الْإِقَامَةِ بِمَوْضِعِ النَّصْرِ ثَلاثاً قِسْمُ الْغَنَائِمِ وَالْفَيْءِ باب: فتح والے مقام میں تین دن ٹھہرنے کے مستحب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 5014
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا غَلَبَ قَوْمًا أَحَبَّ أَنْ يُقِيمَ بِعَرْصَتِهِمْ ثَلَاثًا وَفِي لَفْظٍ ثَلَاثَ لَيَالٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی قوم پر غالب آ جاتے تو پسند کرتے کہ ان کے کھلے میدان میں تین دن تک قیام کریں۔
وضاحت:
فوائد: … عَرْصَۃ اس کھلی جگہ کو کہتے ہیں، جہاں کوئی عمارت وغیرہ نہ ہو۔