الفتح الربانی
كتاب الجهاد— جہاد کے مسائل
بَابُ الْكَفُ وَقْتَ الْإِغَارَةِ عَمَّنْ عِنْدَهُ شِعَارُ الإسلام باب: جس کے ہاں اسلام کی علامت موجود ہو، اس پر شب خون مارنے کے وقت رک جانے کا بیان
حدیث نمبر: 4979
عَنْ عِصَامٍ الْمُزَنِيِّ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ السَّرِيَّةَ يَقُولُ إِذَا رَأَيْتُمْ مَسْجِدًا أَوْ سَمِعْتُمْ مُنَادِيًا فَلَا تَقْتُلُوا أَحَدًا قَالَ ابْنُ عِصَامٍ عَنْ أَبِيهِ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عصام مزنی رضی اللہ عنہ ، جو کہ اصحاب ِ رسول میں سے تھے، سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کوئی سریّہ روانہ کرتے تو فرماتے: جب تم مسجد دیکھ لو یا اذان سن لو تو کسی کو قتل نہ کرنا۔ ابن عصام راوی کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا عصام رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک سریّہ میں بھیجا۔
وضاحت:
فوائد: … بہرحال مسجد اور مؤذن اسلام کی بہت بڑی علامتیں ہیں۔