حدیث نمبر: 4949
وَعَنْهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ غَاصٌّ بِالنَّاسِ وَإِذَا رَايَةٌ سَوْدَاءُ تَخْفِقُ فَقُلْتُ مَا شَأْنُ النَّاسِ الْيَوْمَ قَالُوا هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ أَنْ يَبْعَثَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ وَجْهًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ (دوسری روایت) سیدنا حارث رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا، وہ لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور ایک کالے رنگ کا جھنڈا لہرا رہا تھا، میں نے کہا: آج لوگوں کو کیا ہو گیا ہے؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو جہاد کے لیے کسی طرف بھیجنا چاہتے ہیں۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الجهاد / حدیث: 4949
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده حسن ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15954 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16050»