حدیث نمبر: 4924
عَنْ ذِي مِخْمَرٍ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ سَيُصَالِحُكُمُ الرُّومُ صُلْحًا آمِنًا ثُمَّ تَغْزُونَ وَهُمْ عَدُوٌّ فَتُنْصَرُونَ وَتَسْلَمُونَ وَتَغْنَمُونَ الحديث
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ صحابی ٔ رسول سیدنا ذی مخمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم عنقریب رومیوں سے امن والی صلح کرو گے، پھر تم اور وہ مل کر ایک دشمن سے لڑو گے، اور تمہاری مدد کی جائے گی اور تم سالم رہو گے اور مالِ غنیمت بھی حاصل کرو گے۔

وضاحت:
فوائد: … یہ روایت مختصر ہے،مکمل حدیث یوں ہیں:
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الجهاد / حدیث: 4924
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح، أخرجه أبوداود: 2767، 4292، وابن ماجه: 4089، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16825 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16950»