حدیث نمبر: 4921
حَدَّثَنَا خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُرِيدُ غَزْوًا أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ قَوْمِي وَلَمْ نُسْلِمْ فَقُلْنَا إِنَّا نَسْتَحْيِي أَنْ يَشْهَدَ قَوْمُنَا مَشْهَدًا لَا نَشْهَدُهُ مَعَهُمْ قَالَ أَوَ أَسْلَمْتُمَا قُلْنَا لَا قَالَ فَإِنَّا لَا نَسْتَعِينُ بِالْمُشْرِكِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ قَالَ فَأَسْلَمْنَا وَشَهِدْنَا مَعَهُ فَقَتَلْتُ رَجُلًا وَضَرَبَنِي ضَرْبَةً وَتَزَوَّجْتُ بِابْنَتِهِ بَعْدَ ذَلِكَ فَكَانَتْ تَقُولُ لَا عَدِمْتَ رَجُلًا وَشَّحَكَ هَذَا الْوِشَاحَ فَأَقُولُ لَا عَدِمْتِ رَجُلًا عَجَّلَ أَبَاكِ النَّارَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا خبیب بن یساف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اور میری قوم کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک غزوے کے لیے جانا چاہ رہے تھے، ابھی تک ہم مسلمان نہیں ہوئے تھے، پس ہم نے کہا: بیشک ہم اس چیز سے شرم محسوس کرتے ہیں کہ ہماری قوم ایک لڑائی میں شریک ہو اور ہم ان کے ساتھ شامل نہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم مسلمان ہو گئے ہو؟ انھوں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک ہم مشرکوں کی مخالفت میں مشرکوں سے مدد طلب نہیں کرتے۔ یہ ارشاد سن کر ہم مسلمان ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اس غزوے میں حاضر ہوئے، میں نے ایک آدمی کو قتل کیا اور اس نے بھی مجھے ایک ضرب لگائی تھی، پھر میں نے اس کی بیٹی سے شادی کر لی تھی، وہ کہا کرتی تھی: تو اس آدمی کو گم نہ پائے، جس نے تجھے کندھے اور پہلو کے درمیان ضرب لگائی تھی، اور میں اس کو کہتا تھا: تو اس آدمی کو گم نہ پائے، جس نے تیری باپ کو جلدی جلدی آگ میں بھیج دیا۔

وضاحت:
فوائد: … یہ غزوۂ بدر کا واقعہ تھا، سیدنا خبیب اور ان کا ساتھی اوس قبیلے سے تھے، جبکہ اوس قبیلہ کی پوری جماعت مسلمان ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شریک ِ جہاد تھی، اس لیے انھوں نے اپنی قوم کے ساتھ مل کر لڑنا چاہا، جبکہ یہ ابھی تک کافر تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اسلام کے بغیر قبول نہ کیا، پس وہ مسلمان ہو گئے۔ بعض مؤرخین کہتے ہیں کہ سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ نے جس کافر کو مارا تھا، وہ امیہ بن خلف تھا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الجهاد / حدیث: 4921
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف دون قوله: فلا نستعين بالمشركين علي المشركين۔ فھو صحيح لغيره، عبد الرحمن بن خبيب في عداد المجھولين، أخرجه ابن ابي شيبة: 12/ 394، والطبراني في الكبير : 4196، والحاكم: 2/ 121، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15763 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15855»