حدیث نمبر: 4860
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ كَانَ أُحُدٌ عِنْدِي ذَهَبًا لَسَرَّنِي أَنْ أُنْفِقَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَنْ لَا يَأْتِيَ عَلَيْهِ ثَلَاثَةٌ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ وَلَا دِرْهَمٌ إِلَّا شَيْءٌ أُرْصِدُهُ فِي دَيْنٍ يَكُونُ عَلَيَّ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو تو یہ بات مجھے خوش کرے گی کہ میں اس کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کر دوں اور اس حال میں مجھ پر تیسرا دن نہ آئے کہ میرے پاس اس میں سے کوئی دینار اور درہم ہو، ما سوائے اس چیز کے، جس کو میں قرضہ کی ادائیگی کے لیے روک لوں۔

وضاحت:
فوائد: … یہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواہش تھی، لیکن عملی طور پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جتنا مال و دولت آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو بہت جلد تقسیم کر دیا، جہاد کے لیے بھی اور دوسرے مقاصد کے لیے بھی۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الجهاد / حدیث: 4860
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح، أخرجه بنحوه البخاري: 2389، 6445، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7484 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7478»