حدیث نمبر: 4788
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ وَغَرَبَتْ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے راستے میں صبح یا شام کے وقت ایک دفعہ چلنا ان چیزوں سے بہتر ہے، جن پر سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … لغت کے لحاظ سے تو سبیل اللہ کا اطلاق ہر نیکی کے کام پر ہونا چاہیے، مگر شرعی اصطلاح لغت سے زیادہ معتبر ہے اور قرآن و حدیث میں فی سبیل اللہ کا لفظ بالعموم جہاد کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الجهاد / حدیث: 4788
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 1883، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23586 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23984»