حدیث نمبر: 4770
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ لِرَجُلٍ مَا اسْمُكَ قَالَ شِهَابٌ فَقَالَ أَنْتَ هِشَامٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنا کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو کہا: تیرا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: میرا نام شہاب ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو ہشام ہے۔

وضاحت:
فوائد: … شہاب کے معنی آگ کے شعلہ کے ہیں اور آگ کے ذریعے عذاب دیا جاتا ہے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نام کو ناپسند کیا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / طواف المفرد والقارن والمتمتع / حدیث: 4770
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده حسن، أخرجه الحاكم: 4/ 276، والبخاري في الادب المفرد : 825، والطبراني في الاوسط : 2408، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24465 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24969»