الفتح الربانی
طواف المفرد والقارن والمتمتع— حج افراد، حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے طواف کا بیان
بَابُ مَنْ سَمَّاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيَّرَ أَسْمَاءَهُمْ لِمَصْلَحَةٍ باب: وہ افراد جن کے نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھے اور وہ افراد کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مصلحت کی وجہ سے جن کے نام تبدیل کیے
حدیث نمبر: 4769
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَيْسَ اسْمِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہے: جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو میرا نام عبد اللہ بن سلام نہیں تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا نام عبد اللہ بن سلام رکھا۔
وضاحت:
فوائد: … طبرانی کی ایک روایت میں ہے: سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: جاہلیت میں میرا نام غیلان تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا نام عبد اللہ رکھا۔