الفتح الربانی
طواف المفرد والقارن والمتمتع— حج افراد، حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے طواف کا بیان
بَابُ مَنْ سَمَّاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيَّرَ أَسْمَاءَهُمْ لِمَصْلَحَةٍ باب: وہ افراد جن کے نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھے اور وہ افراد کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مصلحت کی وجہ سے جن کے نام تبدیل کیے
حدیث نمبر: 4764
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ اسْمُ زَيْنَبَ بَرَّةَ فَسَمَّاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ زینب کا نام برّہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نام زینب رکھا۔
وضاحت:
فوائد: … بَرَّۃ کا معنی نیکی یا نیک وصالح ہے۔ صحیح مسلم کی روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نام سے نہی کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ((لَا تُزَکُّوا اَنْفُسَکُم وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِاَھْلِ الْبِرِّ مِنْکُمْ۔)) … اپنے نفسوں کے پاک ہونے کا اظہار مت کرو، اللہ بہتر جانتا ہے کہ تم میں نیکی والا کون ہے۔