حدیث نمبر: 4757
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ نَظَرَ عُمَرُ إِلَى أَبِي عَبْدِ الْحَمِيدِ أَوِ ابْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ شَكَّ أَبُو عَوَانَةَ وَكَانَ اسْمُهُ مُحَمَّدًا وَرَجُلٌ يَقُولُ لَهُ يَا مُحَمَّدُ فَعَلَ اللَّهُ بِكَ وَفَعَلَ وَفَعَلَ قَالَ وَجَعَلَ يَسُبُّهُ قَالَ فَقَالَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عِنْدَ ذَلِكَ يَا ابْنَ زَيْدٍ ادْنُ مِنِّي قَالَ أَلَا أَرَى مُحَمَّدًا يُسَبُّ بِكَ لَا وَاللَّهِ لَا تُدْعَى مُحَمَّدًا مَا دُمْتُ حَيًّا فَسَمَّاهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى بَنِي طَلْحَةَ لِيُغَيِّرَ أَهْلُهُمْ أَسْمَاءَهُمْ وَهُمْ يَوْمَئِذٍ سَبْعَةٌ وَسَيِّدُهُمْ وَأَكْبَرُهُمْ مُحَمَّدٌ قَالَ فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فَوَاللَّهِ إِنْ سَمَّانِي مُحَمَّدًا يَعْنِي إِلَّا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عُمَرُ قُومُوا لَا سَبِيلَ لِي إِلَى شَيْءٍ سَمَّاهُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ عبد الرحمن بن ابی لیلی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ابو عبد الحمید یا ابن عبد الحمید کی طرف دیکھا، اس کا نام محمد تھا، ایک آدمی اس کو گالی دے رہا تھا اور یوں کہہ رہا تھا: او محمد! اللہ تعالیٰ تیرے ساتھ یوں کرے اور اس طرح کرے اور اس طرح کرے، امیر المؤمنین نے اس وقت کہا: اے ابن زید! ذرا میرے قریب ہو جاؤ، کیا میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ تمہاری وجہ سے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو برا بھلا کہا جا رہا ہے، نہیں، اللہ کی قسم ہے جب تک تم زندہ رہو گے ، تم کو محمد نہیں کہا جائے گا ، پھر انھوں نے نے ان کا نام عبد الرحمن رکھا ، پھر امیر المومنین نے بنو طلحہ کی طرف پیغام بھیجا کہ ان میں سے جن کے نام محمد ہیں وہ اس نام کو تبدیل کر دیں ، ایسے کل سات افراد تھے ، بلکہ اس کے سردار اور بڑے کا نام بھی محمد تھا ، ان میں سے سیدنا محمد بن طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا : اے امیر المومنین ! میں آپ کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتا ہوں کہ آپ میرا نام تبدیل نہ کریں کیونکہ میرا نام خود محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھا ہے ، یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : چلے جاؤ ، جس آدمی کا نام خود محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھا ، اس کے بارے میں مجھے کوئی اختیار نہیں ہے ۔

وضاحت:
فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیات ِ مبارکہ میں لوگوں کو اپنا نام رکھنے کی تو اجازت دی تھی، البتہ کنیت کی اجازت نہیں دی تھی، اس کی وجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احترام تھا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / طواف المفرد والقارن والمتمتع / حدیث: 4757
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «رجاله ثقات، لكنه منقطع، فان عبد الرحمن بن ابي ليلي لم يثبت انه لقي عمر بن الخطاب، أخرجه الطبراني في الكبير : 19/544، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17896 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18056»