الفتح الربانی
طواف المفرد والقارن والمتمتع— حج افراد، حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے طواف کا بیان
بَابُ السِّنِّ الَّذِي يُجْزِئُ فِي الْأُضْحِيَةِ باب: جانور کی اس عمر کا بیان جو قربانی میں کفایت کرتی ہے
حدیث نمبر: 4673
عَنْ أُمِّ بِلَالٍ ابْنَةِ هِلَالٍ عَنْ أَبِيهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَجُوزُ الْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ أُضْحِيَّةًترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدام بلال رضی اللہ عنہا اپنے باپ سیدنا ہلال رضی اللہ عنہ سے بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بھیڑ نسل کے جذعہ کی قربانی درست ہے۔
وضاحت:
فوائد: … اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ دو دانتے جانور کی قربانی کا اہتمام کرنا چاہیے، ہاں بھیڑ نسل کا جذعہ بھی کفایت کر جاتا ہے، مزید تفصیل کے لیے اس باب کی پہلی حدیث کی شرح ملاحظہ ہو۔