حدیث نمبر: 4638
عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بِمِنًى فَمَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَةً وَهِيَ بَارِكَةٌ فَقَالَ ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ زیاد بن جبیر کہتے ہیں: میں مِنٰی میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، جب وہ ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو ہدی کو بٹھا کر نحر کر رہا تھا تو انھوں نے کہا: اس کو اٹھا اور (اس وقت ذبح کر) جب یہ کھڑی اور باندھی ہوئی ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کر۔

وضاحت:
فوائد: … اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کیا جاتا ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ کھڑے جانور کو گلے میں چھرا وغیرہ گھونپ دیا جاتا ہے، جب کافی حد تک بہہ جاتا ہے تو جانور خودبخود گر پڑتا ہے، پھر اسے ذبح کر دیا جاتا ہے۔ اونٹ میں مسنون عمل نحر ہے، تاہم بوقت ِ ضرورت ذبح کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / طواف المفرد والقارن والمتمتع / حدیث: 4638
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 1713،و مسلم: 1320، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4459 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4459»