الفتح الربانی
طواف المفرد والقارن والمتمتع— حج افراد، حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے طواف کا بیان
بَابُ الِاشْتِرَاكِ فِي الْهَدْيِ وَأَنَّ الْبَدَنَةَ مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ تُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةٍ باب: ہدی میں اشتراک اور ہدی میں اونٹ اور گائے کا سات سات افراد سے کفایت کرنا
حدیث نمبر: 4619
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَحَرْنَا بِالْحُدَيْبِيَّةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے حدیبیہ کے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں سات افراد کی طرف سے اونٹ نحر کیا اور سات افراد کی طرف سے ہی گائے ذبح کی۔
وضاحت:
فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ گائے اور اونٹ سات سات افراد کی طرف سے کفایت کرتے ہیں، لیکن حدیث نمبر (۴۶۸۴)میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دس افراد کی طرف سے اونٹ ذبح کیا گیا۔