الفتح الربانی
طواف المفرد والقارن والمتمتع— حج افراد، حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے طواف کا بیان
بَابُ مَشْرُوعِيَّةِ طَوَافِ الْوَدَاعِ وَسُقُوطِهِ عَنِ الْحَائِضِ وَالدُّعَاءِ عِنْدَ الْمُلْتَزَمِ باب: طوافِ وداع کی مشروعیت اور حائضہ سے اس کے ساقط ہونے اورملتزم کے پاس دعا کرنے کا بیان¤طوافِ وِداع: … وہ طواف جو حج سے فراغت کے بعد مکہ مکرمہ سے رخصت ہوتے وقت کیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 4584
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مُلْتَزِمًا الْبَيْتَ مَا بَيْنَ الْحَجَرِ وَالْبَابِ وَرَأَيْتُ النَّاسَ مُلْتَزِمِينَ الْبَيْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبدالرحمن بن صفوان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حجراسود اور کعبہ کے دروازے کے درمیان والی جگہ پر بیت اللہ کے ساتھ چمٹے ہوئے دیکھا اور میں نے دوسرے لوگوں کو بھی دیکھا کہ وہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیت اللہ کے ساتھ چمٹے ہوئے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ((کَانَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَضَعُ صَدْرَہٗوَوَجْھَہٗوِذِرَاعَیْہِ وَکَفَّیْہِ بَیْنَ الرَّکُنِ وَالْبَابِ،یَعْنِیْ: فِیْ الطَّوَافِ)) … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دورانِ طواف اپنا سینہ، چہرہ اور دونوں بازو اور دونوں ہتھیلیاں رکن اور دروازے کے درمیان رکھتے تھے۔ (ابوداود: ۱۸۹۹، ابن ماجہ: ۲۹۶۲، صححہ الالبانی فی الصحیحۃ: ۲۱۳۸)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ((اَلْمُلْتَزَمُ مَا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ)) … حجر اسود اور دروازے کے درمیان ملتزم ہے۔ (مصنف عبد الرزاق: ۹۰۴۷)
ازرقی نے کہا: یہ کل چار ہاتھ جگہ بنتی ہے۔ معلوم ہوا کہ سینہ، چہرہ، دونوں بازو اور دونوں ہتھیلیاں ملتزم پر رکھنا مستحب عمل ہے۔
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ((اَلْمُلْتَزَمُ مَا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ)) … حجر اسود اور دروازے کے درمیان ملتزم ہے۔ (مصنف عبد الرزاق: ۹۰۴۷)
ازرقی نے کہا: یہ کل چار ہاتھ جگہ بنتی ہے۔ معلوم ہوا کہ سینہ، چہرہ، دونوں بازو اور دونوں ہتھیلیاں ملتزم پر رکھنا مستحب عمل ہے۔