الفتح الربانی
كتاب الصيام— روزوں کے احکام
الْفَصْلُ السَّادِسُ فِيمَا وَرَدَ أَنَّهَا لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ باب: رمضان کی تئیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 4040
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((كَمْ مَضَى مِنَ الشَّهْرِ؟))، قَالَ: قُلْنَا: مَضَتْ ثِنْتَانِ وَعِشْرُونَ وَبَقِيَ ثَمَانٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا، بَلْ مَضَتْ مِنْهُ ثِنْتَانِ وَعِشْرُونَ وَبَقِيَ سَبْعٌ، اطْلُبُوهَا اللَّيْلَةَ))، قَالَ: يَعْلَى فِي حَدِيثِهِ: الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اس مہینہ کے کتنے دن گزر چکے ہیں؟ ہم نے کہا: بائیس دن گزر چکے ہیں اور آٹھ باقی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، نہیں، بلکہ بائیس گزر چکے ہیں اور سات باقی ہیں، اس رات کو شب ِقدر کو تلاش کرو، مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … اس باب کی پہلی احادیث کے راوی سیدنا عبد اللہ بن انیس رضی اللہ عنہ رمضان کی تئیسویں رات کو شب ِ قدر قرار دیتے تھے، جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت سے معلوم ہوتا ہے۔ بہرحال اس باب سے ثابت ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد ِ مبارک میں رمضان کی تئیسویں کی رات بھی، قدر والی رات ہوئیہے۔