الفتح الربانی
كتاب الصيام— روزوں کے احکام
الْفَصْلُ السَّادِسُ فِيمَا وَرَدَ أَنَّهَا لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ باب: رمضان کی تئیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 4034
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُمْ وَسَأَلُوهُ عَنْ لَيْلَةٍ يَتَرَاءَوْنَهَا فِي رَمَضَانَ، قَالَ: ((لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رمضان کے بارے میں شب ِ قدر کے بارے میں سوال کیا، تاکہ وہ اسے تلاش کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ تئیسویں رات ہے۔