الفتح الربانی
كتاب الصيام— روزوں کے احکام
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ شَوَّالٍ وَالْأَرْبِعَاءِ وَالْخَمِيسِ وَالْجُمُعَةِ باب: شوال، بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روزوں کا بیان
حدیث نمبر: 3967
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ): قَالَ: حَدَّثَنِي عَرِيفُ مِنْ عُرْفَاءِ قُرَيْشٍ عَنْ أَبِيهِ سَمِعَهُ مِنْ فَلْقٍ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَشَوَّالًا وَالْأَرْبِعَاءَ وَالْخَمِيسَ دَخَلَ الْجَنَّةَ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) ایک قریشی سردار کے باپ نے بیان کیا ہے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دہن مبارک سے یہ حدیث سنی : جس نے ماہِ رمضان اور ماہِ شوال اور پھر بدھ اورجمعرات کے روزے رکھے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔
وضاحت:
فوائد: … شوال کے روزوں کی فضیلت پچھلے باب میں گزر چکی ہے، جمعرات کے روزے کے مستحبّ ہونے کا بیان دوسرے نمبر پر اگلے باب میں آ رہا ہے، بدھ کے روزے کی خاص فضیلت کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے، بہرحال اس دن کو روزہ رکھا جا سکتا ہے۔