حدیث نمبر: 3952
عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: مِنْ أَيِّهِ كَانَ؟ فَقَالَتْ: لَمْ يَكُنْ يُبَالِي مِنْ أَيِّهِ كَانَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ تین روزے رکھا کرتے تھے، سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: وہ مہینے کے کون سے تین دن تھے؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس چیز کی کوئی پروا نہیں کرتے تھے کہ کون سے دن ہیں۔

وضاحت:
فوائد: … ہم اس باب کی پہلی حدیث کے بعد اس باب کی تمام احادیث کا خلاصہ پیش کر چکے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الصيام / حدیث: 3952
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اخرجه مسلم: 1160، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25127 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25640»