الفتح الربانی
كتاب الصيام— روزوں کے احکام
فَصْلٌ مِنْهُ فِي حُجَّةِ مَنْ رَأَى أَفْضَلِيَّةَ الْفِطْرِ فِي السَّفَرِ باب: سفر میں روزہ نہ رکھنے کو افضل قرار دینے والوں کے دلائل کا بیان
حدیث نمبر: 3837
عَنْ كَعْبِ بْنِ عَاصِمٍ الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ السَّقِيفَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدناکعب بن عاصم اشعری رضی اللہ عنہ ، جو اصحابِ سقیفہ میں سے تھے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔
وضاحت:
فوائد: … بعض اہل یمن کی لغت کے مطابق حدیث کے الفاظ میں تین دفعہ آنے والے لام تعریف کو میم سے بدلہ گیا ہے۔