حدیث نمبر: 3797
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ رَابِعٍ) بِنَحْوِهِ وَفِيهِ: كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ غَيْرِ الْإِحْتِلَامِ ثُمَّ يَصُومُ وَقَالَتْ فِي حَدِيثِ عَبْدِ رَبِّهِ: فِي رَمَضَانَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ (چوتھی سند) گزشتہ حدیث کی مانند ہے، البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جماع کی وجہ سے جنابت کی حالت میں صبح کرتے، نہ کہ احتلام کی وجہ سے، پھر اس دن کا روزہ رکھتے تھے۔ عبد ربہ کی حدیث میں رمضان کا ذکر بھی ہے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الصيام / حدیث: 3797
درجۂ حدیث محدثین: انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24575
تخریج حدیث «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24575»